پاکستان کی خبریں

سندھ میں نگران وزیراعلیٰ کے ناموں پر مشاورت کا آج فائنل راؤنڈ

کراچی :سندھ میں نگران وزیراعلیٰ کے ناموں پر مشاورت کا آج فائنل راؤنڈ ہوگا۔سندھ کی نگراں حکومت تحلیل ہونے میں ایک دن باقی ہے ، ایم کیو ایم ، جے یو آئی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق جے یو آئی نے نگراں وزیر اعلی کے لئے کوئی نام نہیں دیا ہے ، […]

شاندانہ گلزار کو پولیس نے گرفتار کرلیا، پی ٹی آئی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے خاتون رہنما ءشاندانہ گلزار کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل خان نے کہا کہ اسلام آباد پولیس اور سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے شاندانہ کو اغوا کیا۔دوسری جانب اسلام آباد پولیس کے ذرائع نے شاندانہ گلزار کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے […]

کچھ قوتیں اب بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو بچانے کیلئے سرگرداں ہیں: جاوید لطیف

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ کچھ قوتیں اب بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو بچانے کیلئے سرگرداں ہیں۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ غیر ملکی سازشوں کے آلہ کار بنے، غیر ملکی سازشوں کا الہ کار بننے والوں […]

ایک وزیراعظم کہتا تھا کہ میں 50 لاکھ گھر بنا کر دوں گا : بلاول بھٹو

گھوٹکی :وزیر خارجہ وپیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ایک بزرگ وزیراعظم تھا جو کہتا تھا کہ میں 50 لاکھ گھر بنا کر دوں گا۔گھوٹکی میں سیلاب متاثرین کو گھروں کی مالکانہ سند دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ا±س وزیراعظم کو 4 سال ملے وہ […]

نیب ترامیم؛ ایل این جی ریفرنس میں شاہد خاقان کو ریلیف مل گیا

اسلام آباد: نیب ترامیم کے تحت احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے خلاف نیب ریفرنس اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل کردیا۔احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس میں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت یہ ریفرنس احتساب عدالت کا دائرہ اختیار نہیں ہے۔ جج محمد بشیر نے […]

آرمی چیف کا گرینڈ جرگے سے خطاب قبائلی عوام کے دل کی آواز قرار

راولپنڈی: قبائلی عمائدین نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا گرینڈ جرگے سے خطاب دل کی آواز قرار دے دیا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تاریخی گرینڈ جرگہ میں شرکت پر قبائلی عمائدین و علاقائی معززین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف نے ہمارے بہت سے تحفظات دور کیے اور ہمیں […]

نئی مردم شماری کے تحت حلقہ بندیوں سے متعلق درخواست، فریقین سے جواب طلب

اسلام آباد: نئی مردم شماری کے تحت اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کی تعداد بڑھانے اور حلقہ بندیوں سے متعلق درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔نئی مردم شماری کی روشنی میں اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کی تعداد بڑھانے اور حلقہ بندیوں سے متعلق درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ […]

وفاقی سرکاری ملازمین کے ڈیلی،سفری الاؤنس میں 50 فیصد تک اضافہ

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کے سفری اور ڈیلی الاؤنس میں اضافہ کردیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ ایک سے 22 تک کے ملازمین کے سفری اور ڈیلی الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس پر عملدرآمد رواں سال یکم جولائی سے ہی ہو گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق […]

ڈالر 288 روپے سے متجاوز، سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

لاہور: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اڑان جاری ہے جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے کو ملا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 19 پیسے مہنگا ہو کر 288.10 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 287.91 روپے پر بند ہوا تھا۔علاوہ ازیں گزشتہ روز 600 روپے […]

ڈاکٹر فوزیہ کی بہن ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات میں وزارت خارجہ رکاوٹ بن گئی

اسلام آباد: وزارت خارجہ نے ڈاکٹر فوزیہ کی امریکا میں قید اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات کی درخواست کو مسترد کر دیا اور امریکا روانگی کی اجازت نہیں دی۔ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی ، ان کی صحت اور بہن ڈاکٹر فوزیہ سے ملاقات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے فریقین […]