پاکستان کی خبریں

نگران وزیراعظم کا تقرر: شہباز شریف اور راجہ ریاض کی ملاقات طے

لاہور: نگران وزیراعظم کی تقرری کے معاملے پر مشاورت کیلئے وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی ملاقات طے پا گئی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی ذاتی مصروفیات کے باعث آج ملاقات نہیں ہوگی، راجہ ریاض کل بروز (بدھ) وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔ملاقات میں نگران وزیراعظم کے نام […]

کراچی: 23 سالہ لڑکی سے سوتیلے باپ کی زیادتی

کراچی: کورنگی چکرا گوٹھ میں 23 سال کی لڑکی کو سوتیلے باپ نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔تفصیلات کے مطابق لڑکی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ قریبی تھانے میں درج کرلیا گیا جب کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوتیلے باپ کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کو دیے گئے ابتدائی بیان میں ملزم نے […]

حریت رہنما ءکی رہائی کیلئے اہلیہ اور بیٹی نے اقوام متحدہ میں قرارداد جمع کرا دی

مظفر آباد: بھارت میں قید حریت رہنما یاسین ملک کی رہائی کیلئے اہلیہ مشال ملک اور ان کی بیٹی رضیہ سلطانہ نے اقوام متحدہ میں قرارداد جمع کرا دی۔حریت رہنما یاسین ملک کی رہائی کیلئے ان کی اہلیہ اور بیٹی مظفر آباد پہنچیں، رضیہ سلطانہ نے اقوام متحدہ میں قرارداد جمع کرائی، جس میں اقوام […]

محسن نقوی کا بخارا کے ہسپتالوں کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ

لاہور: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بخارا میں ہسپتالوں کا دورہ کیا اور ہسپتالوں میں استقبالیہ ڈیسک، ریفرل سسٹم اور مختلف شعبوں کا مشاہدہ کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے وفد کے ہمراہ بخارا کے ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا، چائلڈ ایمرجنسی، شعبہ ڈائیگناسٹک، میڈیکل وارڈ اور آئی سی یو کا بھی […]

طلبہ تصادم کے بعد بلوچستان یونیورسٹی بند، ہاسٹلز خالی کرنے کا حکم

کوئٹہ: کوئٹہ میں یونیورسٹی آف بلوچستان کے 2 طلبہ تنظیموں میں جھگڑے کے بعد بلوچستان یونیورسٹی غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دی گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ احکامات تک جامعہ تمام تعلیمی مقاصد کیلئے بند رہے گی۔ایک اعلامیہ میں یونیورسٹی بند کیے جانے کی تصدیق کی گئی ہے، اعلامیے کے مطابق تمام طلباءکو […]

رضوانہ تشدد کیس: بچی کی والدہ کو حوالگی کی فوٹیج سامنے آگئی

اسلام آباد: کم عمر گھریلو ملازمہ کی والدہ کو حوالگی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی، جس کے مطابق رضوانہ کو بس اڈے پر والدہ کے حوالے کیا گیا۔جج کی اہلیہ ملزمہ سومیہ عاصم کی عدالت میں پیش کی گئی 23 جولائی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی، جس […]

ایم کیوایم پاکستان نے نگران وزیراعظم کیلئے کامران ٹیسوری کا نام تجویزکردیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے اسلام اباد میں ملاقات کی جس میں ایم کیو ایم نے نگران وزیر اعظم کیلئے کامران ٹیسوری کا نام تجویز کردیا۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد […]

ٹرین حادثہ پٹڑی ٹوٹنے سے ہوا، ابتدائی رپورٹ تیار

لاہور: ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ مرتب کرلی گئی جس میں شعبہ سول اور شعبہ مکینیکل کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے، بتایا گیا ہے کہ پٹڑی ٹوٹنے، فش پلیٹ نہ ہونے، انجن کے خراب وہیل اور ٹریک میں بھی خرابی کے عوامل حادثے کا سبب بنے، تخریب کاری کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ہزارہ […]

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی گورنر بخارا سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

بخارا: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گورنر بخارا سے ملاقات کی، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کے وفد نے گورنر بخارا سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ […]

نامعلوم افراد نے نایاب انڈس ڈولفن کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا

کراچی: بلوچستان کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد نے نایاب بلائنڈ انڈس ڈولفن کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔کنزرویٹر سندھ وائلڈ لائف جاوید مہر کے مطابق راستہ بھٹک کر دریائے سندھ سے بلوچستان میں داخل ہونے والی اندھی ڈولفن کو گولیاں مارنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔سندھ وائلڈ لائف ریسکیو ٹیم کو محکمہ انہار […]