پاکستان کی خبریں

خودکش بمبار کے سہولت کاروں کی تصاویر منظرعام پرآگئیں

لاہور(ویب ڈیسک): داتا دربار دھماکے کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ دو مبینہ سہولت کاروں کی تصاویر منظرعام پرآگئیں ہیں. میڈیا رپورٹس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دونوں سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا ہے۔ سہولت کاروں کا سراغ سی سی ٹی وی فوٹیج سے لگایا گیا۔ان میں […]

پاک ایران بارڈر کیساتھ باڑ لگانے پر شرپسندوں کی مزاحمت

لاہور(ویب ڈیسک): فرنٹیئر کور (ایف سی) بلوچستان کے کمانڈنٹ نے سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ میں انکشاف کیا ہے کہ سرحد پر باڑ لگانے کے دوران ایران سے مزاحمت ہوئی، بلوچستان کی طرف سے داخل ہو کر حملہ کیا گیا، جوابی کارروائی میں پندرہ شرپسند ہلاک کر دیے گئے۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس […]

سانحہ داتا دربار کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوگئی

لاہور(ویب ڈیسک): صوبائی وزیر اوقاف سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ داتا دربار دھماکے کی سہولت کاری میں ملوث دہشت گرد پکڑ لیے۔ داتا دربار مسجد میں نماز جمعہ کے بیان میں سعید الحسن نے بتایا کہ دہشت گردوں کے ساتھی 3 ماہ سے گڑھی شاہو میں مقیم تھے، گڑھی شاہو میں دہشت گردوں […]

وزیرریلوے شیخ رشید کیخلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر

لاہور(ویب ڈیسک): سپریم کورٹ میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے. تفصیلات کے مطابق توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کیلئے تین رکنی بینچ تشکیل دیدیا گیاہے جس کی سربراہی جسٹس عظمت سعید کریں گے جبکہ جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس اعجاز الحسن […]

شادی سکینڈل : مزید 3 چینی شہری گرفتار کرلیے گئے

لاہور(ویب ڈیسک): اسلام آباد ایئر پورٹ سے مزید 3 چینی پاکستانی جوڑے حراست مین لے لئے گئے۔ چینی وزارت پبلک سیکیورٹی نے پاکستان سے تعاون کیلئے ٹاسک فورس بھجوا دی۔ ایف آئی اے امیگریشن نے 3 چینی باشندوں کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر حراست میں لیا جو 3 پاکستانی خواتین کے ہمراہ بیرون ملک […]

لیگی صدر شہبازشریف کی وطن واپسی کے متعلق اہم خبر آگئی

لاہور(ویب ڈیسک): مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا لندن میں طبی معائنہ کیا گیا جس کے بعد ڈاکٹروں نے 16 مئی کو میڈیکل ٹیسٹ کروانے کا کہا ہے، شہباز شریف اپنے ذاتی معالج کو بھی چیک اپ کروائیں گے۔ سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف ان دنوں لندن میں ہیں جہاں انھوں نے ہسپتال […]

وزیراعظم آج راولپنڈی میں زچہ بچہ ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعظم آج راولپنڈی میں زچہ بچہ ہسپتال کی دوبارہ تعمیر کا افتتاح کریں گے، سیکیورٹی انتظامات کو بھی حتمی شکل دیدی گئی۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد وزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے، وزیراعظم عمران خان سیکیورٹی کے پیش نظر ہیلی کاپٹر کے ذریعہ قریبی کالج کے گراؤنڈ پہنچیں گے، تقریب […]

لاڑکانہ میں ایڈز سے متاثرہ افراد کی تعداد میں خوفناک حد تک اضافہ

لاہور(ویب ڈیسک): رتو ڈیرو میں ایچ آئی وی متاثرہ افرد کی تعداد 287 ہوگئی جس میں 220 بچے بھی شامل ہیں، سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام نے تصدیق کر دی۔ رتو ڈیرو کے گرد و نواح میں ایچ آئی وی پھیلنے کے بعد لگائے جانے والے اسکریننگ کیمپ میں عوام کی اسکریننگ کا عمل تاحال جاری […]

چیئرمین سینیٹ کا وفاقی وزراء کیخلاف وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک): سینیٹ اجلاس سے وزرا کی عدم حاضری پر چیئرمین نے برہمی کا اظہار کر دیا۔ صادق سنجرانی نے غیر سنجیدگی پر وزیراعظم کو خط لکھنے کا اعلان کر دیا۔ چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزراء کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا وزراء ایوان کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے، […]

26 ویں آئینی ترمیمی بل بحث کے لیے قومی اسمبلی میں پیش

لاہور(ویب ڈیسک): قبائلی اضلاع میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں بڑھانے کے حوالے سے 26 ویں آئینی ترمیمی بل بحث کیلئے ایوان زیریں میں پیش کر دیا گیا۔قومی اسمبلی میں آئینی ترمیمی بل فاٹا کے رکن محسن داوڑ نے پیش کیا۔ آئینی ترمیمی بل پر بحث کا آغاز مسلم لیگ ن کے خواجہ آصف […]