پاکستان کی خبریں

تحریک انصاف کا چیئرمین کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ مقدمے کے ذریعے نظام عدل کی پیشانی پر ایک اور سیاہ دھبہ لگایا گیا، تاریخ کے بدترین ٹرائل میں انصاف کے قتل کی کوشش کی […]

مشترکہ مفادات کونسل نےنئی مردم شماری کا فیصلہ مؤخرکر دی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں نئی مردم شماری کا فیصلہ مؤخر کر دیا گیا۔وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اور ادارہ شماریات سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے حکام شریک ہوئے، اجلاس میں نئی […]

کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے سے انکار خطے کیلئے خطرناک ہے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کا کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینے سے انکار پورے خطے کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج بھارت کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو یکطرفہ اور […]

فواد چودھری کا مردم شماری کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد: سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے مردم شماری کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ نئی مردم شماری پنجاب کے سیاسی حقوق پر بہت بڑا ڈاکا ہے، کیا ہوا کہ پنجاب کی آبادی اتنی کم ہو گئی کہ قومی اسمبلی کی 8 […]

ملک کے مختلف علاقے ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھے، شدت 5.4 ریکارڈ

پشاور: ملک کے مختلف علاقے ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھے۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے شمال مغربی صوبے کے مختلف علاقوں سوات، مانسہرہ، بٹگرام، ملاکنڈ، تورغر اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، ریکٹر سکیل پر شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔اس کے علاوہ بونیر اور اپرہزارہ ڈویڑن میں […]

تحریک انصاف نے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر مزید 8 ایم پی ایز کو پارٹی سے نکال دیا

اسلام آباد: تحریک انصاف نے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر مزید 8 ارکان سندھ اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا۔پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکو ووٹ دینے پر ارکان کو پارٹی سے نکالا گیا۔پی ٹی آئی کے […]

تشددکا شکار کم سن ملازمہ کی حالت خطرے سے باہر، طبیعت میں بہتری

لاہور : جج کی اہلیہ کے ہاتھوں تشدد کی شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ کی طبیعت میں مزید بہتری آنےلگی ہے۔تشد کا شکار رضوانہ جنرل ہسپتال میں بدستور بارہویں روز بھی زیر علاج ہے ، میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر جودت سلیم کاکہنا ہے کہ رضوانہ کی طبعیت میں بہتری ا?رہی ہے اور اس کی تمام […]

شہر یار آفریدی دو روز میں دوسری مرتبہ رہائی کے بعد پھر گرفتار

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کو انسداد دہشتگردی کی عدالت سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کو راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انسداد دہشتگردی عدالت نے شہریار آفریدی کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔انسداد دہشتگردی عدالت […]

علی امین گنڈاپور کے گھر پر چھاپہ، سیلاب ریلیف کا سامان برآمد

ڈی آئی خان :ڈی آئی خان میں مقامی پولیس نے علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تاہم وہ موجود نہیں تھے جس کے باعث کوئی گرفتاری نہ ہوسکی۔پولیس نے علی امین کے گھر سے سیلاب ریلیف، کورونا ریلیف کا سامان اور غلیلوں و ڈنڈوں کے تھیلے بھی برآمد کرلئے۔پولیس […]

پنجاب میں بارشوں کا سلسلہ 7 اگست تک جاری رہے گا: پی ڈی ایم اے

لاہور: پنجاب میں بارشوں کا سلسلہ 7 اگست تک جاری رہے گا جبکہ دریاوں میں سیلابی صورت حال بھی برقرار ہے۔قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے (پی ڈی ایم اے) کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں 7 اگست تک مون سون بارشیں ہوں گی، اس دوران تمام بڑے دریاو¿ں کے بالائی علاقوں میں […]