دنیا کی خبریں

پاکستان میں تیل و گیس کی تنصیبات پر حملوں پرافسوس ہے،امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں تیل اور گیس کی تنصیبات پرحملوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان میں تیل و گیس تنصیبات پر حملوں میں 4 سرکاری اہلکاروں اور 2 شہریوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس ہے۔ متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی […]

کرناٹک: ریاستی انتخابات میں بی جے پی کو بڑا دھچکا،کانگریس کو واضح برتری حاصل

نئی دہلی ،بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کی 224 اسمبلی نشستوں میں سے کانگریس نے 129 نشستیں اپنے نام کرکے سادہ اکثریت حاصل کرلی ہے جب کہ بی جے پی 68 نشستیں حاصل کرسکی ہے۔خیال رہے کہ جنوبی بھارت کی ریاست کرناٹک میں اس وقت بی جے پی کی حکومت ہے اور کرناٹک کے بارے […]

امریکا کے ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ، آئی ایم ایف نے عالمی معیشت کیلیے خطرے کی گھنٹی بجادی

واشنگٹن: بین الاقوامی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا کی معیشت گراوٹ کا شکار ہوئی تو پھر عالمی معیشت پر اس کے سنگین نتائج مرتب ہوں گے۔جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کے دوران آئی ایم ایف کی ترجمان جولی کوزیک نے کہا کہ ملکی قرضوں کے تیزی سے بڑھنے […]

امریکی سینیٹرکا پاکستان کی صورتحال پراظہارِ تشویش؛ انٹرنیٹ بحالی کا مطالبہ

واشنگٹن: امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین باب مینڈیز نے پاکستان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالات کو معمول پر لانے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق باب مینڈیز نے پاکستان میں انٹرنیٹ کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے […]

عمران خان سے محبت ہے، ان کے بارے میں فکر مند ہوں: جمائما کے بھائی زیک کا بیان

لندن ، سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ کا چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق بیان سامنے آیا ہے۔ زیک گولڈاسمتھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان سے محبت ہے،انہیں بے حد سراہتا ہوں، ان کے بارے میں فکر مند بھی ہوں۔انہوں نے کہا کہ […]

سابق صدر ٹرمپ کالم نگار پر جنسی حملہ کرنے کے مرتکب قرار

کراچی:امریکہ کی ایک عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سنہ 1990 کی دہائی میں نیویارک کے ایک ڈیپارٹمنٹ سٹور میں ایک میگزین کی کالم نگار کو جنسی استحصال کا نشانہ بنانے کا مرتکب قرار دیا ہے۔تاہم جیوری نے ڈونلڈ ٹرمپ کو سٹور کے ڈریسنگ روم میں ای ڑاں کیرول کو ریپ کرنے کا ذمہ […]

مسجد نبوی کے امام الشیخ محمد بن خلیل القاری انتقال کر گئے

مظفرآباد: پاکستان سے تعلق رکھنے والے مسجد نبوی اور مسجد قبا کے امام الشیخ محمد بن خلیل القاری سعودی عرب میں انتقال کر گئے، وہ گزشتہ کچھ عرصہ سے علیل تھے۔مرحوم کی نماز جنازہ آج شام مدینہ منورہ میں مسجد نبوی? میں ادا کی جائے گی، آپ کے والدین کا تعلق آزاد جموں وکشمیر کے […]

برازیل میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی،57 افراد ہلاک

برازیل میں بارشوں ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچادی۔مختلف حادثات میں 57 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق برازیل کے شمال مشرقی علاقے میں ہونی والی بارشوں نے سیلابی صورتحال اختیار کر لی۔ یہ برازیل میں پانچ مہنیوں میں چوتھا بڑا سیلاب ہے جس […]

روس کا مشرقی یوکرین کے مرکزی قصبے پر قبضہ

روس نے مشرقی یوکرین کے ایک اہم اسٹریٹیجک قصبے پر قبضہ کر لیا ہے۔یوکرینی حکومت کی جانب سے بھی اس خطے میں روسی پیش قدمی کا اعتراف کیا گیا ہے۔ لیمن نامی قصبے پر قبضے سے روسی فوجیوں کو ڈونباس خطے کے مشرق اور جنوب مغرب میں روڈ اور ریلوے نیٹ ورک کو کنٹرول کرنے […]

انتہا پسند یہودی رہنما کی سربراہی میں آبادکاروں کا مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملہ

غزہ: انتہاپسند صیہونی لیڈر ایتامار بین گویر کی سربراہی میں درجنوں یہودی آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہوکر نمازیوں پر دھاوا بول دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مسجد کے اقصیٰ کے احاطے میں مسلمانوں کو ایک بار پھر اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب وہ نماز ادا کر رہے […]