دنیا کی خبریں

سلامتی کونسل میں 15سال بعد قرارداد ویٹو،شمالی کوریا نئی پابندیوں سے بچ گیا

نیویارک: چین اورروس نے15سال بعدویٹو کاحق استعمال کرتے ہوئے شمالی کوریا کیخلاف نئی پابندیوں کی قرارداد ویٹو کردی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے شمالی کوریا پرنئی پابندیاں عائد کرنے کی قرارداد چین اورروس نے ویٹو کردی۔ امریکا نےنئے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تجربوں کو جواز بنا کرشمالی کوریا کوتیل کی فروخت پرپابندی کی […]

طالبان حکومت کی بھارت کوکابل میں دوبارہ سفارتخانہ کھولنے کی پیشکش

کابل: طالبان حکومت نے بھارت کو کابل میں دوبارہ سفارتخانہ کھولنے کی پیشکش کردی۔ افغان میڈیا کے مطابق قطرمیں طالبان کے سیاسی دفترکے ترجمان سہیل شاہین نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارت کابل میں دوبارہ سفارتخانے کھولے گا تو اس کے سفارتکاروں کومکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ بھارت کوقومی اورباہمی مفادات کے بنیاد […]

بھارتی عدالت نے حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنا دی

نئی دہلی: بھارتی عدالت نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کوجھوٹے الزامات پر دو بار عمر قید اور 10 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں غیر قانونی طورپر نظربند جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو بھارتی عدالت نے […]

سفید فام بالادستی ایک زہر ہے جس کی امریکا میں جگہ نہیں، جوبائیڈن

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ نسل پرستانہ ”سفید فام بالادستی“ کی سازشی تھیوری معاشرے کے لیے زہر ہے جس کی امریکا میں جگہ نہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک کے شہر بفیلو میں سفید فام نسل پرست کی اندھند فائرنگ میں ہلاک ہونے والے 10 افراد کے لواحقین اور متاثرین […]

سیلفی جنون میں مبتلا نوجوان لڑکی 50 فٹ کی بلندی سے گر کر ہلاک

بنکاک: تھائی لینڈ میں آبشار کے قریب سیلفی کے جنون میں مبتلا نوجوان لڑکی 50 فٹ بلندی سے گر کر موت کے منہ میں چلی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ میں واقع کوہ ساموئی جزیرے کے سیاحتی مقام پر ساتھیوں کے ہمراہ سفر کرنے والی ننے لوسانا آبشار کے قریب […]

ہندوانتہاپسندوں نے متھرا کی عیدگاہ مسجد کوبھی مندرقراردے دیا

نئی دہلی: بھارت میں ہندوانتہاپسندوں نے متھرا کی شاہی عیدگاہ مسجد کومندرقراردے دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے شہرمتھرا کی عدالت میں شاہی عید گاہ مسجد میں نماز کی ادائیگی پرپابندی کے لئے درخواست دائرکردی گئی۔ درخواست ہندوانتہاپسند وکلا کے 10 ارکان پرمشتمل گروپ نے دائرکی ہے۔ہندوانتہاپسند وکیلوں کے گروپ میں دعویٰ کیا گیا […]

فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت قبول نہیں، ترک صدر

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ ترک صدر نے نیوز کانفرنس کے دوران اپنی گفتگو میں کہا کہ فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت ناقابل قبول ہے۔دونوں ممالک دہشت گردی کے خلاف لڑنے میں ناکام رہے ہیں۔ […]

یوکرین میں روسی فوج کے حملے میں فوجی اڈہ تباہ

کیف: روسی فوج نے پولینڈ کی سرحد کے نزدیک واقع یوکرین کے فوجی اڈے کو میزائل حملے کر کے تباہ کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی فوج نے یوکرین کے مغربی شہر لویو میں 4 میزائل داغے جس کے نتیجے میں عسکری سائٹ مکمل طور پر تباہ ہو گئی تاہم کوئی جانی […]

جوہری مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہیں مگر دشمن پر اعتبار نہیں، ایران

تہران: ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور نے کہا ہے کہ اگرچہ اسلامی جمہوریہ ویانا مذاکرات میں سنجیدہ ہے تاہم وہ دشمن پر اعتبار نہیں کرتا۔ عالمی میڈیا کے مطابق علی بگیری کانی جو کہ چیف جوہری مذاکرات کار بھی ہیں، نے تہران میں 26ویں بین الاقوامی تیل، گیس، ریفائننگ اور پیٹرو کیمیکل […]

امریکہ میں طیارہ گاڑی پر گر کر تباہ، پائلٹ خاتون ہلاک

فلوریڈا: امریکی شہر میامی میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ پل پر جانے والی ایک کار کے اوپر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں خاتون پائلٹ ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ ہاﺅلووور انلیٹ بریج پر […]