دنیا کی خبریں

دنیا جوہری جنگ کے خطرے کو ہلکا نہ لے،روس

روس کی جانب سے وارننگ دیتے ہوئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا سنگین جوہری جنگ کے خطرے کو ہلکا نہ لے، یہ قابل غور ہے۔ وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے روس کے سرکاری ٹیلی ویڑن کو بتایا ہے کہ اب خطرات قابل غور ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں ان خطرات کو مصنوعی […]

بی جے پی کا دہلی کے 40 گاﺅں کے مسلم نام تبدیل کرنے کا منصوبہ

نئی دہلی: نئی دہلی میں روہنگیا اور بنگلادیشی تارکین وطن مسلمانوں کی دکانوں اور املاک کو مسمار کرنے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی نے دارالحکومت کے 40 گاﺅں کے مسلم نام تبدیل کرنے کے لیے سرگرم ہوگئی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے دہلی کے صدر ادیش گپتا مسلمان دشمنی پر […]

فرانسیسی صدر میکرون دوسری مدت کیلئے صدر منتخب

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے بڑی ہی آسانی سے دوسری مدت کے لیے دوبارہ انتخاب جیت لیے۔صدر میکرون 58.55 فیصد ووٹ حاصل کر کے دوسری مدت کے لیے فرانس کے صدر منتخب ہوئے جبکہ ان کی مقابلے پر انتخابات لڑنے والی جان ماری لیپن نے 41.45 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ مسٹر میکرون 20 سال […]

”ایبسولوٹلی ناٹ”عمران خان کو ہٹانے کی وجہ بنا،وہ دوبارہ وزیر اعظم بنے گا ، جارج گیلوے کا دعویٰ

سابق برطانوی رکن پارلیمنٹ اور براڈ کاسٹر جارج گیلوے نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف اپنے مقصد میں کامیاب ہوں گے اور عمران خان دوبارہ برسراقتدار ائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ایبسولوٹلی ناٹ کہنے پر عمران خان کی حکومت گرانے میں کردار ادا کیا۔اپنے شو دی مدر […]

عالمی پابندیوں کے باوجود جاپان کا روس سے معاہدہ

ٹوکیو: عالمی پابندیوں کے باوجود جاپان نے روس سے اہم معاہدہ کر لیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے روس پر عالمی پابندیاں عائد ہیں اور کسی بھی ملک کو روس سے کوئی بھی معاہدہ کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے اس کے باوجود جاپان کے […]

افغانستان میں ٹک ٹاک اور پب جی پر پابندی عائد

افغانستان میں طالبان حکومت نے موبائل ایپس ٹک ٹاک اور پب جی پر پابندی کا اعلان کردیا۔افغانستان میں طالبان کے حکومت میں آںے کے بعد سے ٹی وی ڈراموں،موسیقی اور فلموں پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔ اب طالبان نے موبائل ایپلی کیشن ٹک ٹاک اور پبجی گیم پر بھی پابندی لگانےکا فیصلہ کر […]

مدینہ منورہ میں بس حادثہ،8 عازمین جاں بحق

ریاض: مدینہ منورہ کی شاہراہ پرعازمین کی بس الٹنے کے نتیجے میں 8 عازمین جاں بحق اور43 زخمی ہوگئے۔ عالمی ادارے ریڈ کریسنٹ کے مدینہ منورہ میں دفترکی جانب سے جاری بیان کے مطابق مدینہ منورہ حجرہ شاہراہ پرعازمین کی بس الٹنے سے 8 عازمین جاں بحق اور43 زخمی ہوگئے۔بس میں 51 عازمین سوارتھے۔ حادثے […]

یوکرین میں روسی کارروائیاں جنگی جرائم کے زمرے میں آ سکتی ہیں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین میں روسی کارروائیاں جنگی جرائم کے زمرے میں آ سکتی ہیں۔اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین میں روسی کارروائیاں جنگی جرائم تصور کی جا سکتی ہیں۔ اقوام متحدہ کے بیان کے مطابق روسی فورسز شہریوں اور شہری […]

اسرائیلی فورسز ناکام: مسجد اقصیٰ میں ڈیڑھ لاکھ فلسطینیوں نے نماز جمعہ ادا کی

یروشلم: رمضان المبارک کے تیسرے جمعہ کو تقریباً ڈیڑھ لاکھ فلسطینی مسلمانوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کی۔ یہ بات یروشلم اسلامی وقف بورڈ نے بتائی ہے۔موقر نشریاتی ادارے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ مقبوضہ مشرقی یروشلم کے احاطے میں رمضان المبارک کے تیسرے جمعہ کی نماز کے دوران اسرائیلی پولیس اہلکاروں […]

امریکہ کاوزیر اعظم شہباز شریف کے نیشنل سیکیورٹی اجلاس میں بیان کا خیر مقدم

امریکہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کے نیشنل سیکیورٹی اجلاس میں بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ پاکستان سے دیرینہ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ہمیشہ خوشحال اور جمہوری پاکستان کو امریکی مفادات کے لیے اہم سمجھا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وزیر […]