Buy website traffic cheap

زمینی گردش

زمینی گردش کی رفتار میں اضافہ لیپ سیکنڈ میں کمی کی وجہ بن سکتاہے

سائنسدانوں نے کہا ہے کہ گزشتہ 50 برس کے مقابلے میں ہماری زمین کی محوری گردش معمولی سی بڑھی ہے جس سے دن کا دورانیہ کم ہوا ہے۔

اربوں سال کےدوران زمین کی لٹو کی مانند اپنے محور پر گردش بدلتی رہی ہے۔ یہاں تک کہ شاید دسیوں کروڑوں برس قبل ایسے مواقع بھی ا?ئے جب زمین اپنے محور پر ایک سال میں 420 مرتبہ گھومتی تھی یعنی سال میں 420 دن تھے۔ لیکن اب ہمارے پاس سال میں 365 روز ہی بچے ہیں۔

لیکن زمین کی محوری گردش بہت پیچیدہ معاملہ ہے اور ماہرین نے ایٹمی گھڑیوں کو دیکھتے ہوئے بتایا ہے کہ اب محوری گردش بڑھی ہے۔ اگرچہ 1972 میں ہم نے ایک لیپ سیکنڈ کا اضافہ ضرور کیا ہے لیکن اس کی پیچیدگی اب بھی دور نہیں ہوئی ہے۔ اسی بنا پر ماہرین کہہ رہے کہ جلد ہی ہمیں لیپ سیکنڈ کا اضافہ واپس لینا ہوگا یا یعنی ایک لیپ سیکنڈ کم کرنا ہوگا۔ اس طرح باضابطہ طور پر دن اور رات کا دورانیہ بہت ہی معمولی انداز میں کم ہوجائے گا