Buy website traffic cheap


اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی پر وینا ملک کا ردعمل

پاکستان کی اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ جنگ بندی سے اسرائیلی دہشتگرد فورسز کے کئے گئے جنگی جرائم کی تحقیقات کا راستہ آسان ہونا چاہئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وینا ملک نے لکھا کہ دنیا کسی غیرقانونی ڈیل کو آگے نہیں چلنے دے گی۔ورنہ یہ اگلی ہونے والی دہشتگردی میں اضافے کے درمیان صرف ایک وقفہ ہوگا۔

وینا ملک نے اپنی ایک ٹوئٹ میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب اور امریکی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو کی بھی تعریف کی۔

واضح رہے کہ اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی کابینہ نے امریکا کے شدید دباﺅ کے بعد غزہ میں جنگ بندی کا فیصلہ کیا۔جس کے بعدحماس نے بھی جنگ بندی پر رضا مندی ظاہر کردی۔