Buy website traffic cheap


پلوامہ حملہ : بھارت کی پاکستان کے خلاف آبی دہشت گردی شروع

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان دشمنی میں بھارت انتہا پسندی پر اتر آیا اور بھارت نے پاکستان کے خلاف آبی دہشت گردی شروع کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق : بھارت نے پاکستان کی جانب آنے والے 3دریاﺅں کا پانی روکنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔بھارتی وزیر نتن گڈ کری نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے پاکستان جانے والا پانی روکنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور ہم مشرقی دریاﺅں کا پانی روک کر جموں کشمیر ،بھارتی پنجاب میں پانی دیں گے ۔

واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنماﺅں اور بھارتی میڈ یا نے پاکستان کے خلاف پراپیگنڈہ شرو ع کیا ہوا ہے ۔