Buy website traffic cheap


کورونا آزمائش ہے،اللہ سے معافی مانگنی چاہئے:چودھری شجاعت حسین

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہاہے کہ کورونا سے بچنا اور دوسروں کو بچانا ہے ،لڑنے کے بجائے خود بچنے اور دوسروں کو بچانے کالفظ استعمال کرناچاہئے ۔

ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت کاکہنا ہے کہ کورونا سے متعلق پاکستان میں افواہیں پھیلائی جارہی ہیں ،80 فیصد کورونا امریکا،انگلینڈ ،فرانس، اٹلی اور سپین میں ہے ،انہوں نے کہاکہ 10 فیصد یورپین ممالک میں اور 10 فیصد باقی دنیا میں ہے ،پانچ ممالک کو چاہئے دوسروں کے بجائے اپنے اوپر دھیان دیں ۔

چودھری شجاعت حسین نے کہاکہ اسلحہ ،میزائل اوردنیاوی چیزیں ان کو نہیں بچا سکتیں ،دفاعی سسٹم پر جو خرچ کرتے ہیں اب صحت پر خرچ کریں ،کورونا اللہ کی طرف سے آزمائش ہے سب زیادہ سے زیادہ معافی مانگیں ۔