Buy website traffic cheap

چیئرمین نیب

کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیح ہے چیئرمین نیب

لاہور(ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جاوید اقبال نے خیبرپختونخوا (کے پی) کا دورہ کیا – جہاں چیئرمین نیب نے کہا کہ دھمکیوں کے ذریعے نیب کو خاموش نہیں کروایا جاسکتا ہے۔ ملک سے کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔
ذرائع کے مطابق : چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب خیبرپختونخوا (کے پی) کا دورہ کیا۔ جہاں ڈی جی نیب کے پی نے چیئرمین نیب کو بریفنگ دی۔ چیئرمین نیب نے نیب کے پی کو میگا کرپشن کے مقدمات جلد نمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نیب کے خلاف منظم پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے تاہم نیب اپنی کارکردگی سے ہر طرح کے مخالف پراپیگنڈے کا مقابلہ کرے گا۔چیئرمین نیب نے پراسیکیوٹرز کے کنٹریکٹ میں کارکردگی کی بنیاد پر توسیع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پراسیکیوٹرز کے لیے پالیسی میں تبدیلی کر دی ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 40 پراسیکیوٹرز کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری دے دی گئی ہے اور پراسیکیوٹرز کو سالانہ کے بجائے ماہانہ کی بنیاد پر نوکری میں توسیع دی گئی ہے جب کہ توسیع پانے والوں میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف ریفرنس دائر کرنے والی قانونی ٹیم بھی شامل ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایک ایڈیشنل، دو ڈپٹی پراسیکیوٹرز جنرل اور اسپیشل پراسیکیوٹرز بھی ماہانہ بنیادوں پر نوکری کریں گے۔ واضح رہے کہ سال 2018 کا بہترین نیب پراسیکیوٹر کا سرٹیفکیٹ پانے والا بھی نئی پالیسی کی بھینٹ چڑھ گیا ہے، صدر مملکت عارف علوی نے گزشتہ ماہ ہی عرفان بھولا کو بہترین پراسیکیوٹر کا ایوارڈ دیا تھا۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے دواہم ترین رہنماؤں کو سپریم کورٹ سے کلین چٹ مل گئی
لاہور(ویب ڈیسک): سپریم کورٹ آف پاکستان نے زلفی بخاری نااہلی کیس میں ریمارکس دیئے ہیں کہ سرکاری ملازمین کی دہری شہرت کافیصلہ زلفی بخاری پرلاگونہیں ہوتا،ہم نے اس فیصلے میں پابندی نہیں لگائی،آپ نے فیصلہ غورسے نہیں پڑھا،ہم نے پارلیمنٹ کوتجاویزدی ہیں۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے معاون خصوصی زلفی بخاری کی تعیناتی کیخلاف درخواست کی سماعت کی، وکیل ظفر اقبال نے کہا کہ زلفی بخاری کووزیرمملکت کاعہدہ دیا گیا،دہری شہریت سے متعلق فیصلہ زلفی بخاری پربھی لاگوہوتاہے۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ڈیم فنڈزمیں جس طرح حصہ لیاتارکین وطن کااحترام کرتے ہیں،آپ کورولزآف بزنس کوچیلنج کرناچاہئے تھا،جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ معاون خصوصی کی تعیناتی وزیراعظم کااختیار ہے،زلفی بخاری آرٹیکل 63،62 کی زدمیں نہیں آتے۔ جبکہ دوسرے کیس میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چودھری سرور،نزہت صادق دہری شہریت کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی،دفترخارجہ نے دہری شہریت سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چودھری سروراورنزہت صادق غیرملکی شہریت چھوڑچکے،جس پر سپریم کورٹ نے معاملہ نمٹادیا۔ سپریم کورٹ نے زلفی بخاری کو بطورمعاون خصوصی کام رکھنے کی اجازت دیدی ہے جبکہ ان سے وفاقی وزیرکے برابرسٹیٹس واپس لے لیا ہے اوران کے خلاف دائر اپیل خارج کردی گئی ہے.