Buy website traffic cheap

سرفرازاحمد

چیئرمین پی سی بی کا قومی ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد کو ٹیلیفون

لاہور(ویب ڈیسک): چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سے ٹیلی فونک رابطے میں انہیں پرسکون رہنے اور آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے بقیہ میچوں پر توجہ دینے کی ہدایت کی ہے۔چیئرمین نے احسان مانی نے ورلڈکپ کے اہم ٹاکرے میں بھارت کے ہاتھوں شکست اور ٹیم میں گروپنگ کی خبریں سامنے آنے کے بعد سرفراز احمد سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے کہا ” آپ اب بھی ورلڈکپ میں ہیں اس لئے پریشان مت ہوں اور بقیہ مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں۔“ احسان مانی نے سرفراز احمد کو سوشل میڈیا سے دور رہنے کی ہدایت کی تاکہ ان کی توجہ ٹورنامنٹ سے نہ ہٹے اور کہا ”جو بیت گیا اس کے بارے میں مت سوچیں اور آنے والے میچوں میں اپنی بہترین کارکردگی دکھائیں۔“چیئرمین پی سی بی نے سرفراز احمد کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا ”اپنا مورال بلند کریں اور آنے والے میچوں میں خود کو ثابت کریں۔ تمام نظریں آپ پر ہیں اور ہم سب جانتے ہیں کہ آپ کر سکتے ہیں۔“