بھارت میں چیتا گھرمیں گھس کرپالتوکتے کو لے اڑا
نئی دہلی: بھارت میں ایک چیتا گیٹ پھلانگ کر گھرمیں گھسا اورپالتوکتے کولے اڑا۔
بھارت میں پالتوکتا گھرکے اندربھی چیتے سے محفوظ نہ رہ سکا۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھرکے گیٹ کے قریب موجود ایک کتا اچانک گھرکے اندرونی حصے کی طرف بھاگتا ہے۔
اس کے فوری بعد ایک چیتا گیٹ پھلانگ کرآیا اورچند سیکنڈز بعد ہی کتے کومنہ میں دبا کربھاگ گیا۔
https://twitter.com/i/status/1474372256134430721
علاقے کے وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ چیتوں کا پالتوکتوں کا شکار عام بات ہے۔ بعض لوگ اپنے کتوں کوچیتے کا نوالہ بننے سے بچانے کے لئے ان کے گلے میں لوہے کے پٹے ڈال کررکھتے ہیں۔ چیتے اورکتے کی ویڈیو اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔