Buy website traffic cheap


چین،600 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ٹرین کی کامیاب آزمائش

شنگھائی: (روزنامہ دنیا) چین کے شہر شنگھائی میں تیار کردہ مگلیو ٹرین کا کامیاب آزمائشی تجربہ کر لیا گیا، یہ ٹرین 600
کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے

میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے ماہر انجینئرز کی تیار کردہ یہ ٹرین مگلیو ٹرانسپورٹ سسٹم میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی، کام منصوبے کے مطابق اگے بڑھ رہا ہے۔ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ سال 2020 کے اختتام تک ٹرین کا کمرشل استعما ل شروع ہو گا۔

مقناطیسی ٹیکنالوجی کی حامل یہ ٹرین ٹریک پر تیرتے ہوئے سفر کرتی ہے جس کے سبب عام ٹرین جیسے جھٹکوں کی بجائے مسافر انتہائی سکون دہ سفر سے لطف اندوز ہوتے ہیں، مسافروں کا کہنا تھا کہ اس ٹرین میں ایسے محسوس ہوتا ہے جیسے ٹرین ہوا میں معلق ہو اور ہم ہوائی جہاز میں سفر کر رہے تھے۔

یاد رہے کہ جاپان نے بھی 2 سال قبل دنیا کی تیز ترین مگلیو ٹرین کا تجربہ کیا تھا، ماہرین کا کہنا ہے کہ ریل کے سفر میں یہ ایک انقلاب ہو گا اور مسافر محفوظ طریقے سے انتہائی تیز رفتاری سے اپنی منزل پر پہنچ جائیں گے۔