Buy website traffic cheap


چین عالمی تجارتی تنظیم کا سرگرم اور نمایاں رکن ہے، ترجمان ڈبلیو ٹی او

 

جنیوا:عالمی تجارتی تنظیم کے ترجمان کیتھ راک ویل نے کہا ہے کہ چین عالمی تجارتی تنظیم ( ڈبلیو ٹی او) کا ایک نمایاں اور فعال رکن ہے اور اس نے ہمارے کام کے ہر حصے میں جوش اور عزم کے ساتھ حصہ لیا ہے۔شِنہوا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں راک ویل نے یاد دلایا کہ 2001 میں عالمی تجارتی تنظیم کا رکن بننے کے بعد چین نے بہت تیزی سے سیکھا ہے۔

عالمی تجارتی تنظیم میں چینی حکام نے تحمل سے سننے، بغور مشاہدہ کرنے اور ہر ایک سے مشورہ لینے کو جلد سیکھا ہے، انہوں نے تجربہ حاصل کیا اور وہ جانتے ہیں کہ کم وقت میں ڈبلیو ٹی او کے ساتھ کیسے کام کرنا ہے۔راک ویل نے کہا کہ آج چین کثیر الجہتی مذاکرات میں ایک متحرک قوت ہے،

جیسا کہ مشترکہ بیان کے اینی شیٹو کے ساتھ وہ ترقی کے لیے سرمایہ کاری کی سہولت فراہم کرنے میں بھی نمایاں کردار ادا کررہا ہے۔چین نے 2019 میں شنگھائی میں عالمی تجارتی تنظیم کا غیررسمی وزارتی اجلاس منعقد کیا تھا جس نے کثیر الجہتی مذاکرات کو ایک نئی جہت دی۔ چین نے فجی کے ساتھ پہل کرتے ہوئے پلاسٹک آلودگی کے خاتمے کیلئے اینی شیٹو لئے جو کرہ ارض کے لئے انتہائی اہم ہے۔

راک ویل نے کہا کہ ای کامرس اور ترقیاتی امور جیسے معاملات کے ساتھ چین عا لمی تجارتی تنظیم میں اصلاحات کیلئے بھی سرگرم عمل رہا۔چین چاہتا ہے کہ ہمارے ضابطے وسیع اور جدید تقاضوں کے مطابق ہوں تاکہ آج کاروبار ان اصولوں کے تحت کام کرسکیں جس کے ذریعے وہ اپنے گاہک اور حریفوں کو مشغول کرسکیں۔