Buy website traffic cheap

Prime Minister's strong condemnation of another incident of desecration of Holy Quran in Sweden

چین نے پاکستان کو 600 ملین ڈالر رول اوور کردیے: وزیراعظم

اسلام آباد،وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دوست ممالک کی معاونت سے معاشی اشاریے بہتر ہو رہے ہیں،کل چین نے پاکستان کو 600 ملین ڈالر رول اوور کیے ہیں۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز پاکستان کے ذخائر میں 600 ملین ڈالرکا اضافہ ہوا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ محدود وسائل کے باوجود نوجوانوں نے پاکستان کا نام روشن کیا، نوجوانوں نے کھیل کے میدان میں پاکستان کا جھنڈا پوری دنیا میں بلند کیا ہے، پوری قوم ملک کا نام روشن کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے شعبے کے لیے 5 ارب روپے مختص کیے ہیں، نوجوانوں کی محنت اور جدوجہد سے پاکستان آگے بڑھے گا، نوجوانوں کے لیے جتنا ممکن ہوسکے گا وسائل فراہم کریں گے، کامیاب کھلاڑیوں کے والدین اور کوچز کو مبارک باد پیش کرتاہوں۔