Buy website traffic cheap

تجارتی جنگ

امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی جنگ شدت اختیارکرگئی

لاہور(ویب ڈیسک): امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ میں تیزی آگئی۔ چین نے امریکا سے 75 ارب ڈالر کی درآمدی اشیا پر 10 فیصد ڈیوٹی لاگو کرنے کا اعلان کر دیا۔ امریکی صدر نے اپنی کمپنیوں کو چین چھوڑنے کا حکم دے دیا۔دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی جنگ نے نیا رخ اختیار کرلیا۔

چین کی جانب سے امریکا سے 75 ارب ڈالر کی درآمدی 5 ہزار اشیا پر 10 فیصد ڈیوٹی لاگو کرنے کے اعلان کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا امریکا کو چین کی ضرورت نہیں، چین کئی سال سے امریکا سے بڑی مقدار میں دولت کما اور چرا رہا ہے، یہ سلسلہ لازماً بند ہو گا۔ امریکی صدر نے کہا امریکی کمپنیاں فوری چین کا متبادل دیکھنا شروع کر دیں اور چین سے تمام ڈلیوریوں کو انکار کر دیں۔ چین کے محصولات اور ڈیوٹی کو لگائے جانے سے امریکا اور یورپ کے حصص بازاروں میں مندی کا رحجان ہے۔