Buy website traffic cheap


چین کا ایٹمی تونائی سے چلنے والا بحری جہازبنانے کا فیصلہ

 

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے اپنی بحری قوت بڑھانے کا فیصلہ ،چینی حکومت نے نیول فورس کیلئے ایٹمی توانائی سے چلنے والا بحری جہاز بنائے گا ۔چینی خبر رساں ادارے نے ملکی فوج کے قریبی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ روان برس کے اوائل میں قدرے تاخیر سے دوباری تیاری کے مراحل سے گزرنے والا چوتھا طیارہ بردار بحری جہاز جوہری توانائی سے چلنے والا ہو گا۔

ساوتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ چین کا چوتھا طیارہ برادر بحری جہاز اپنی تکینیک کے لحاظ سے منفرد ہوگا اور ایسی ٹیکنالوجی کسی اور بحری جہاز میں استعمال نہیں ہوئی ہوگی۔
تاحال چینی فوج یا حکومت کی جانب سے چوتھے طیارہ بردار بحری جہاز کےجوہری توانائی سے چلنے کا دعویٰ سامنے نہیں آیا ہے اور نہ ہی اس رپورٹ کی تردید کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت چین کے دو طیارہ بردار بحری جہاز موجود ہیں اور تیسرا بھی بیڑے میں شامل ہونے کو تیار ہے جب کہ 2 سال کی تاخیر کے بعد اب چوتھے طیارہ بردار بحری جہاز کی تیاری بھی شروع ہوگئی ہے۔