Buy website traffic cheap

chinacoronavaccine

کورونا ویکسین 79 فیصد موثرثر ہونے پر چینی کمپنی نے ڈرگ اتھارٹی سے رجوع کرلیا

 

بیجنگ: چین کی دوا ساز کمپنی سینو فارم نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی تیار کردہ کورونا ویکسین بیماری کے خلاف تحفظ فراہم کرنے میں 79.34 فیصد تک کامیاب رہی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی دوا ساز کمپنی سینو فارم کی ویکسین کے دنیا بھر میں ہونے والے ٹرائل کے حوصلہ افزا نتائج سامنے ا?ئے ہیں اور اس حوالے سے کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ویکسین نہ صرف محفوظ ہے بلکہ دونوں خوراکیں لینے والوں میں وائرس کے خلاف 99.52 فیصد اینٹی باڈیز کی سطح پیدا ہوئیں۔

متحدہ عرب امارات، بحرین، اردن، پیرو اور ارجنٹائن سمیت دنیا کے کئی ممالک میں ویکسین کے کامیاب ٹرائل کے بعد چینی کمپنی نے ویکسین کو چین کے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے منظور کرانے کے لیے درخواست جمع کرا دی ہے۔ قبل ازیں متحدہ عرب امارات کے حکام نے بھی ٹرائل کے دوران ویکسین کو 86 فیصد تک موثر بتایا تھا۔
چینی کمپنی سینوفارم کی کورونا ویکسین کی پہلے ہی متحدہ عرب امارات اور بحرین میں استعمال کی منظوری دی جاچکی ہے اور دونوں ممالک میں ویکسینیشن کا عمل جاری ہے جب کہ چین میں جولائی 2020 سے ہنگامی استعمال کے تحت ٹرائل جاری ہے۔ سینوفارم کی ایک اور ویکسین کی بھی تیاری جاری ہے تاہم ابھی اس کے نتائج ظاہر نہیں کیے گئے ہیں۔

چین کی ایک اور کمپنی کی کورونا ویکسین کے ٹرائل ترکی اور انڈونیشیا میں جاری ہیں اور ترکی کا کہنا ہے کہ یہ ویکسین 91.25 فیصد تک موثر ہے تاہم اس ویکسین کے ڈیٹا کو ابھی عالمی رسالوں میں شائع ہونا باقی ہے جس کے بعد اس کے بارے میں کچھ کہا جا سکے گا۔

واضح رہے کہ امریکی ادارے ایف ڈی اے نے فائزر اور موڈرنا کی ویکسین کی منظوری دیدی ہے جب کہ عالمی ادارہ صحت نے بھی فائزر کی کورونا ویکسین کو کلین چیٹ تھمادی ہے اور کئی ممالک میں فائزر کی کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔