Buy website traffic cheap


کرس گیل نے رام نریش سروان کو کورونا سے بھی بدتر قرار دیدیا

پورٹ آف سپین(سپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کرس گیل نے سی پی ایل ٹیم جمیکا تلاواز سے باہر کیے جانے کا ذمہ دار رام نریش سروان کو سمجھتے ہوئے انھیں کورونا وائرس سے بھی بدتر قرار دے دیا، انھوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر غم و غصے سے بھری 3 ویڈیوز جاری کیں۔

اس سیزن میں گیل کو رام نریش سروان کی آبائی ٹیم جمیکا نے فارغ کردیا تھا جس کی وجہ سے انھیں سینٹ لوشیا زوکس میں جانا پڑا جہاں پر وہ ڈیرن سیمی کی قیادت میں کھیلیں گے۔

کرس گیل نے کہا کہ سروان تم کورونا وائرس سے بھی بدتر ہو، تلاواز سے میری رخصتی میں تم نے اہم کردار ادا کیا، میری برتھ ڈے پارٹی میں کتنی بڑی تقریر کی تھی، سروان تم ایک سانپ ہو، تم جانتے ہو کہ تمھیں کیریبیئنز میں زیادہ پسند نہیں کیا جاتا، سب کو معلوم ہے کہ تم خود کو فرشتہ ظاہر کرتے ہو مگرحقیقت میں شیطان ہو، تم زہریلے ہو۔
کرس گیل نے کہا کہ میں نے سروان کے منہ پر کہا تھا کہ تمھیں ہیڈ کوچ بننے کا کوئی تجربہ نہیں اور یہ ایک آسان جاب نہیں ہے، اس نے کھلاڑیوں پر کرفیو لگایا،وہ ایک متعصب شخص ہے۔