Buy website traffic cheap


کرس گیل پذیرائی نہ ملنے پر آئی پی ایل سے دور ہو گئے

لندن: ویسٹ انڈین اسٹار کرس گیل پذیرائی نہ ملنے پر آئی پی ایل سے دور ہو گئے۔کرس گیل نے کہا کہ لیگ میں وہ مقام نہیں دیا گیا جس کا وہ خود کو اہل خیال کرتے تھے لہذا اس بار ڈرافٹ میں ہی شرکت نہیں کی تھی۔

برطانوی میڈیا کو انٹرویو میں گیل نے آئی پی ایل انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مجھے وہاں قابل قدر مقام نہیں مل سکا حالانکہ میں نے کئی برسوں تک اس لیگ میں پرفارم کیا تھا۔گیل پنجاب کنگز کا حصہ رہے لیکن انھیں خاطرخواہ مواقع میسر نہیں آسکے تھے۔