Buy website traffic cheap

جمال خشوگی

سی آئی اے نے صحافی جمال خشوگی کی موت کا ذمہ دارشہزادہ محمد بن سلمان کوٹھہرادیا

لاہور(ویب ڈیسک): معروف امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ نے دعوٰی کیا ہے کہ ترکی میں سعودی سفارتخانے میں قتل ہونیوالے صحافی جمال خشوگی کوولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پرقتل کیا گیاتھا. اخبارنے دعوٰی کیا کہ سی آئی اے نے اپنی ابتدائی رپورٹ تیارکرلی ہے جس میں محمدبن سلمان کے جمال خشوگی قتل کیس میں ملوث ہونے کے کافی شواہد ملے ہیں. واشنگٹن پوسٹ نے دعوٰی کیا کہ ولی عہد کے بھائی خالدبن سلمان نے جمال خشوگی کوکال کرکے سعودی سفارتخانے بلایا تھا. اخباری رپورٹ کے مطابق سی آئی اے نے یہ رپورٹ خالدبن سلمان، ولی عہدکے قریبی اعلیٰ افسران کی فون کال کے ریکارڈ کی مدد سے تیارکی ہے تاہم وائٹ ہاؤس نے اس رپورٹ کے مستند ہونےکے متعلق ابھی تک تصدیق نہیں کی ہے. یادرہے کہ جمال خشوگی واشنگٹن پوسٹ کے لیے ہی کام کرتے تھے.