Buy website traffic cheap

عمرہ

وزیراعلیٰ پنجاب عمرہ کی ادائیگی کے بعد پاکستان پہنچ گئے

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارعمرہ کی ادائیگی کے بعد آج صبح علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول پر حاضری دی، انہوں نے مسجد نبوی میں نوافل ادا کئے۔ سردار عثمان بزدار ذاتی خرچ پراہل خانہ کے ہمراہ سعودی عرب گئے تھے۔یاد رہے کہ رواں ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب سے مدینہ منورہ میں سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے ملاقات کی تھی، اس موقع پر انہوں نے عثمان بزدار کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔سپیکرپنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار ہمارے وزیراعلیٰ ہیں، دو درجن ایم پی ایز کے نون لیگ سے رابطے کے بیان میں کوئی سچائی نہیں ہے۔چوہدری پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ ایسے حالات ہوئے تو نون لیگ کا بڑا گروپ پی ٹی آئی کے ساتھ ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے 9 فروری کو وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوئے تھے۔