Buy website traffic cheap


جزوی لاک ڈاون عوام کے مفاد میں ہے، عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ جزوی لاک ڈاو ن کورونا سے سدباب اور عوام کے مفاد میں ہے۔لوگ گھروں میں رہ کر خود اور اپنے پیار وں کو محفوظ رکھیں.

وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور کے مختلف مقامات کا دورہ کیا، عثمان بزدار سیکورٹی اور پروٹوکول کے بغیر ہی صورتحال کا مشاہدہ کرتے رہے۔ انہوں نے خود گاڑی چلائی اور گلبرگ، مال روڈ اور شادمان سمیت علاقوں میں لاک ڈاون کے احکامات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مختلف شاہراہوں پر بڑی تعداد میں ٹریفک موجود ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں عوام کی زندگیاں عزیز ہیں، تاجر برادری نے قومی ذمہ داری نبھائی۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اپنے فرائض جانفشانی سے ادا کر رہے ہیں۔ لوگ احتیاطی تدابیرپر عمل کریں اور گھروں تک محدود رہیں۔