Buy website traffic cheap

COAS, ISPR, Qamar Javed Bajwa, Kuwait Visit, Meeting,

دورہ کویت، آرمی چیف کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں

لاہور(ویب ڈیسک): چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ ایک روزہ دورے پر کویت پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے نائب وزیراعظم سمیت عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں.

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کویتی نائب وزیراعظم احمد منصور الاحمد الجبر الصباح، وزیر دفاع اور مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی، دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر بات چیت کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ان ملاقاتوں میں علاقائی امن واستحکام کے امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ کویتی سیاسی اور عسکری قیادت نے انسداد دہشتگردی کیلئے پاکستانی قوم اور فوج کی کامیابیوں کی تعریف کی۔ آرمی چیف اور کویتی قیادت کے درمیان ملاقاتوں میں باہمی سیکیورٹی، دفاعی تعاون، دفاعی پیداوار، تربیت اور افرادی قوت میں تعاون کے فروغ پر بھی اتفاق کیا گیا۔