Buy website traffic cheap

COAS, Qamar Javed Bajwa, Polio , Eradication Team, US, GHQ

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے امریکی انسدادِ پولیو ٹیم کی ملاقات

لاہور(ویب ڈیسک): امریکی انسداد پولیو مہم کے ارکان نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ روٹری انٹرنیشنل ٹیم کی سربراہی ہالگرنیک نے کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کی امریکی پولیو ٹیم کیساتھ ملاقات میں حفظان صحت خصوصاً انسداد پولیو سے متعلق بات چیت کی گئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صحت کے شعبے میں امریکی تنظیم کی خدمات کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پولیو پر مکمل طور پر قابو پا لیا جائے گا۔