Buy website traffic cheap


ملتان میں طلباء کا کالج پروفیسرپر سرِعام تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی

لاہور(ویب ڈیسک): سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں کچھ نوجوان ڈنڈوں، جوتوں کی مدد سے ایک آدمی پر تشدد کررہے ہیں. ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ وہ شخص دہائیاں دے رہا ہے کہ میں کالج میں پروفیسر ہوں میں ایسی حرکت نہیں کرسکتا لیکن نوجوان پھربھی اپنے باپ کی عمرکے شخص پر ظالمانہ تشدد برقراررکھتے ہیں.

سوشل میڈیا پر چلنے والی تفصیلات کے مطابق ویڈیو مبینہ طورپر ملتان کی ہے اور کالج پروفیسر پر تشدد کرنیوالوں میں سے ایک ان کا شاگرد ہے جس کو استاد نے کسی وجہ سے کالج میں مارا جس کا بدلہ لینے کے لیے طالب علم اپنے دوست کے ہمراہ استاد کے گھرپہنچ گیا اور کالج پروفیسر کے گھرکے سامنے ہی اس کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا. سوشل میڈیا صارفین نے پنجاب حکومت سے طلباء کیخلاف سخت ایکشن کی اپیل کی ہے.

https://www.facebook.com/dailyaftabofficial/videos/2801048509927815/?__xts__%5B0%5D=68.ARA-AW-zmtLH3Wn97483yt_HVrTXtAU9xS66e__Jv_Bg9eocTjv5ABxJ_aMPOZ0SeOjXGUFOisIsLiC0JWkW158SP7Bol-VjQxYuVBinh8Z-6YPZZbbeLGCSALiZZ9MCBEaIQEd8OqR3CskwFmalXx1EH8X-ZCXfIzIlD1OLzxKHyMTnCEji7fHvrXBfkXJB_HkX9k9wuieDhj9EtZNPRRI7Y_dw1PT4-SCh2ozUWnew_pJ4Rg47mRyttejcklgNMOxorUI-1suIlugNTpbefTmcd1jj69r3bi1AWHCaW7op4PLbM0TRF4S2s9RCOxP6wfxkd-8Zj9M1Iynk&__tn__=-R