Buy website traffic cheap


کورونا سے مقابلہ کرنا عثمان بزدار کے بس کی بات نہیں:شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ کوروناوائرس تیزی سے پھیل رہاہے، کوروناوائرس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی بنائی جائے،حکومت کوسب سے پہلے کوروناوائرس س ےمتعلق آگاہی مہم چلانی چاہیے تھی ، تفتان میں ٹینٹ لگاکربیماراورصحت مندافرادکوایک ساتھ رکھاگیا،کوروناوائرس سے روک تھام کیلئے حکومتی اقدامات ناکافی ہیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ایران سے و اپس آنےوالوں کیلئے انتظامات کرنے میں ناکام رہی،یہ معاملات دیکھنا بزدار صاحب کے بس کی بات نہیں،شہبازشریف ہوتے توپنجاب میں حالات مینج کرلیتے یہ بزدارصاحب کے بس کی بات نہیں.انہوں نے کہا کہ کوروناسے متعلق آگاہی کیلئے حکومت کومیڈیاکوساتھ لے کرچلناچاہیے تھا،وزیراعظم اپنے معاملات درست کرلیں، آپ کوحکمت عملی بنانی ہے ملک کوساتھ لے کرچلناہے ،میڈیاکوبجائے ساتھ لے کرچلنے کے اس حکومت نے میرشکیل الرحمان کوگرفتارکرلیا،

کوروناوائرس سے متعلق ٹیسٹ کٹس کاانتظام کرناہوگا،وینٹی لیٹرزکاانتظام کرناہوگا ، وزیراعظم کارسپانس جوہم نے میڈیامیں دیکھا ہے وہ بھی بدنصیبی ہے،ہم نے سینیٹ اورقومی اسمبلی کیلئے ریکوزیشنزجمع کرادی ہیں۔