Buy website traffic cheap

سکول کھولنے کی پالیسی بنانا حکومت کام ہے

مسابقتی کمیشن کی چئیرپرسن ودیا اور 2 ارکان کی برطرفی کا حکم

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسابقتی کمیشن کی چیئرپرسن ودیا خلیل اور 2 ارکان کی برطرفی کا حکم سنادیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے وفاق کی انٹراکورٹ اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے مسابقتی کمیشن کی چیئرپرسن ودیا خلیل اور دو ارکان ڈاکٹر محمد سلیم اور ڈاکٹر شہزاد انصر کو عہدے سے فوری ہٹانے کا حکم سنادیا۔ عدالت نے چیئرپرسن مسابقتی کمیشن اور دو ممبران کی بحالی کے سنگل بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔

وفاقی کابینہ نے چار اکتوبر2018 کو مسابقتی کمیشن کی چیئرپرسن ودیا خلیل اور 2 ارکان کا فیصلہ کیا تھا۔ فنانس ڈویژن نے 15 اکتوبر 2018 کو ان کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ تینوں ارکان نے برطرفی کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے حکومت کا برطرفی کا حکم کالعدم قرار دے کر چیئرپرسن مسابقتی کمیشن اور ممبران کو بحال کردیا تھا۔

وفاق نے عدالت عالیہ کے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی۔