Buy website traffic cheap


دنیا بھر میں ٹوئٹر کی سروس متاثر ہونے کی شکایات

کراچی (نیوز ڈیسک) دنیا بھر میں سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر کی سروسز متاثر ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی سروس دنیا بھر میں متاثر ہونے کی وجہ سےکروڑوں صارفین پریشان ہوگئے جبکہ ٹوئٹر ایپلی کیشن کریش ہونے کی بھی رپورٹس سامنے آئیں۔

تاہم ابھی تک بندش سے متعلق وجوہات سامنے نہیں آسکیں جبکہ ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی موقف نہیں دیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق متاثرہ صارفین میں 56 فیصد کے مطابق ویب سائٹ استعمال کرنے میں دشواری پیش آرہی ہے،37 فیصد صارفین نے بتایا کہ ایپلی کیشن میں خرابی کا سامنا ہے جبکہ 7 فیصد کے مطابق ٹوئٹر فیڈ میں خرابی دیکھی جارہی ہے۔