Buy website traffic cheap


ماہرہ خان کے ماسک پر صارفین کی تنقید

پاکستان کی ہر دلعزیز اداکارہ ماہرہ خان کے ماسک پر سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے تنقید کی جاری ہے۔گزشتہ ہفتے کراچی میں ہونے والے لکس اسٹائل ایورڈز میں ماہرہ خان کی جانب سے دو سے تین لباس تبدیل کیے گئے، اِ ن کا ہر لباس ہی خوبصورت اور ماہرہ خان اِن میں جاذب نظر دِکھ رہی تھیں۔ماہرہ خان کی جانب سے پہنے گئے ایک کریم رنگ کے گاﺅن پر پہلے تنقید کی جا رہی تھی کہ اس لباس میں ا±ن کی ساری کمر نظر آ رہی ہے جبکہ اب انٹرنیٹ صارفین کی نظر لباس سے ہٹ کر ماسک پر آ گئی ہے۔
اسی کریم رنگ کے گاو?ن کے ساتھ ماہرہ خان نے جالی نما فینسی ماسک بھی پہنا تھا اور فوٹو شوٹ کے دوران ماسک پہن کر پوز بھی دیئے تھے۔

اس فوٹو شوٹ کے دوران بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے وبا سے بچاو? کے لیے چہرے پر لگائے جانے والے ماسک کو بطور فیشن پہننے پر ماہرہ خان پر تنقید کی جا رہی ہے۔