Buy website traffic cheap


کراچی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تدفین کیلیے قائم قبرستان پر تنازع

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے ملیر میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تدفین کے لیے قائم قبرستان کی زمین پر سندھ حکومت اور پاکستان سٹیل ملز کے درمیان تنازع کھڑا ہو گیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سٹیل نے سندھ بورڈ آف ریوینیو، کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں پاکستان سٹیل ملز نے قبرستان کا قیام غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔

سٹیل ملز انتظامیہ کا مؤقف ہے کورونا قبرستان پاکستان اسٹیل کی اراضی پر تجاوزات ہیں جب کہ قبرستان میں دو میتوں کی تدفین بھی کی جا چکی ہے۔

واضح رہے کہ شہری حکومت نےکورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تدفین کے لیے 5 قبرستان مختص کیے ہیں جس میں ملیر میں قائم قبرستان بھی شامل ہے۔