Buy website traffic cheap


کورونا پنجاب پولیس کے ایک اور جوان کی زندگی کھاگیا

لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب پولیس میں کورونا وائرس سے دوسری شہادت، لاہور پولیس کا ایک اور ہیڈ کانسٹیبل کورونا وائرس کے باعث شہید ہوگیا۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق شہید ہیڈ کانسٹیبل رمضان عالم کے ٹیسٹ کے لئے 11 مئی کو سیمپل لئے گئے، شہید اہلکارجناح ہسپتال میں زیر علاج تھا، شہید اہلکاربطور نائب ریڈر ایس ڈی پی او اقبال ٹاؤن سرکل فرائض سرانجام دے رہا تھا، ہیڈ کانسٹیبل فتح گڑھ مغلپورہ کا رہائشی اور محکمہ پولیس میں 18 سال قبل بھرتی ہوا تھا، شہید کے سوگواران میں بیوی، تین بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔

سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ شہید ہیڈ کانسٹیبل رمضان کے لئے شہید پیکیج کے لئے آئی جی پنجاب سے سفارش کی جائے گی، شہید کے اہل خانہ کی تمام تر ضروریات کا خیال رکھا جائے گا، لاہور پولیس کورونا وائرس میں سب محکموں سے زیادہ متاثر ہوئی۔