Buy website traffic cheap

لاہور (ماینٹرنگ ڈیسک) اداکارہ یشمہ گل نے کرونا وائرس پر اپنا گانا ریلیز کردیا۔یشمہ کے اس ریپ سونگ کا مقصد عالمی وبا کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے انسٹا پوسٹ میں گانے کو پبلک سروس میسج قراردیا۔

اداکارہ کے بعد گلوکاری کا ٹیلنٹ سامنے لانے والی یشمہ کے اس گانے کا آغاز عذاب ہے یہ، یا ہے کوئی امتحان ‘ کرونا کی لپیٹ میں آیا ہے سارا جہاں سے ہوتا ہے۔ گانے میں کرونا سے شدید متاثرہ ممالک کا بھی تذکرہ ہے۔

یشمہ نے لاک ڈان کے باوجود عوام کی جانب سے لاپرواہی اختیار کرنے پر مایوسی کااظہار کیااور عوام کو سماجی دوری اختیار کرتے ہوئے گھروں پررہنے کی تاکید کی۔

گانے کی بلیک اینڈ وائٹ میں ویڈیو میں اسپتالوں کے مناظر اور دنیا بھر میں کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد بخوبی دکھائی گئی ہے۔حالیہ انسٹا گرام پوسٹ میں اداکارہ نے فالوورز سے پوچھا کہ وہ بتائیں انہیں گانے میں کون سی لائن پسند آئی ہے۔