Buy website traffic cheap


کرونا کیسزکی شرح 10.17فیصد ریکارڈ ، مزید 15اموات

اسلام آباد : ملک میں کورونا کے پھیلاو نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح دس اعشاریہ ایک سات فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 15 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 137 ہوگئی۔

پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 86 ہزار 348 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 196 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 67 ہزار 698، سندھ میں 5 لاکھ 31 ہزار 8، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 86 ہزار 537، بلوچستان میں 34 ہزار 32، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 526، اسلام آباد میں ایک لاکھ 20 ہزار 813 جبکہ آزاد کشمیر میں 35 ہزار 734 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 46 لاکھ 91 ہزار 5 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 ہزار 63 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 71 ہزار 87 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 293 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 15 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 137 ہوگئی۔

پنجاب میں 13 ہزار 119، سندھ میں 7 ہزار 753، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 980، اسلام آباد میں 979، بلوچستان میں 367، گلگت بلتستان میں 187 اور آزاد کشمیر میں 752 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔دوسری جابب شہر قائد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ایک بار پھر 40 فیصد سے زائد ہو گئی ہے۔کراچی میں کورونا کیسز بڑھنے کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ میں ایس اوپیز کی سرعام خلاف ورزی کی جا رہی ہے، گرین لائن بسوں میں سفر کرنے والوں میں سے اکثر ماسک تک پہننے کو تیار نہیں ہیں۔ تعلیمی اداروں میں بھی کورونا کے مسلسل کیسز سامنے آ رہے ہیں جبکہ شہر کی انتظامیہ بھی کورونا پابندیوں پرعمل درآمد کرانے میں سنجیدہ نہیں ہے۔