Buy website traffic cheap

کورونا کیسز

ٹرمپ کے عملے میں کورونا کیسز بڑھنے لگے، پریس سیکریٹری بھی شکار

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ ہفتے صدر امریکا ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد وائٹ ہاﺅس کے صدارتی عملے میں بھی کورونا کیسز کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔

پیر کے روز وائٹ ہاﺅس کی پریس سیکریٹری کیلی مک انینی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ ان میں علامات تو ظاہر نہیں ہوئی ہیں تاہم اب ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔کیلی نے یہ بھی وضاحت کی کہ جمعرات کو پریس بریفنگ کے انعقاد سے قبل انہیں وائٹ ہاﺅس کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن ہوپ ہکس کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا علم نہیں تھا۔