Buy website traffic cheap


پی آئی اے کے مزید 3 فضائی میزبانوں میں کورونا کی تصدیق

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کے مزید تین ملازمین کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق تینوں فضائی میزبان لندن کی پرواز سے اسلام آباد پہنچے تھے جن کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے جس کے بعد متاثرہ افراد کو اسلام آباد کے ہوٹل میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق کورونا سے متاثرہ فضائی میزبانوں میں سے دو کا تعلق لاہور جبکہ ایک کا پشاور سے ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے اب تک 10 ملازمین کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔