Buy website traffic cheap


گنجان آبادیوں میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے:وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں آج سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں جس میں زیادہ تعداد کراچی کی ہے۔

اپنے ویڈیو بیان میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی سے کورونا کے زیادہ کیسز سامنے آنا باعث تشویش ہے، اس لاک ڈاؤن کی چھتری کو ہر صورت سنبھالنا ہوگا۔وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ آج سندھ میں 320 نئے کیسز آئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 3373 ہو گئی ہے اور ملک میں کیسز کی تعداد 10ہزار ہو گئی ہے، صوبے میں مزید 3 مریض انتقال کر گئے ہیں جس کے بعد اموات کی کل تعداد 69 ہو گئی ہے۔

مراد علی شاہ نے مزید بتایا کہ مقامی طو ر پر کورونا کیسز کی منتقلی 15.2 فیصد ہو گئی ہے، 320 نئے کیسز میں سے 308 کورونا کیسز مقامی طور پر منتقل ہوئے ہیں۔وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ گنجان آبادیوں میں مقامی منتقلی کے کیسز بہت زیادہ بڑھ رہے ہیں، اس صورتحال میں ہم سب کو اپنی آنکھیں کھولنی ہوں گی۔

مراد علی شاہ نے عوام سے التجا کی کہ اپنے گھروں میں نماز ادا کریں کیونکہ لوگ گھروں میں رہتے ہوئے کورونا سے بچ سکتے ہیں، اس احتیاط میں ہماری اپنی، ہمارے پیاروں اور ہمارے شہریوں کی زندگی سمائی ہوئی ہے۔