Buy website traffic cheap


کورونا نے مزید 113افرادجاں بحق، 3084نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:کورونا وائرس سے 113افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 19ہزار 106ہوگئی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 64 ہزار 557 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 84 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،

پنجاب میں اب تک 3لاکھ 20ہزار 851، سندھ میں 2لاکھ 93ہزار 426، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 24ہزار 979، بلوچستان میں 23ہزار 534، گلگت بلتستان میں 5ہزار 401، اسلام آباد میں 78ہزار 382جبکہ آزاد کشمیر میں 17ہزار 984کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 22 لاکھ 67 ہزار 310 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 38ہزار 883نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 7لاکھ 66ہزار 492مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 859مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 113 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 19 ہزار 106 ہوگئی، پنجاب میں 9 ہزار 125، سندھ میں 4 ہزار 753، خیبر پختونخوا میں 3ہزار 644، اسلام آباد میں 716، بلوچستان میں 253، گلگت بلتستان میں 107اور آزاد کشمیر میں 508مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔