Buy website traffic cheap


کورونا،پاکستان سارک ممالک کی ویڈیو کانفرنس کی میزبانی کریگا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کوروناوائرس کے حوالے سے جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون تنظیم (سارک) کے رکن ملکوں کی ویڈیو کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔

دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کی تجویز پر سارک رکن ممالک کی ویڈیو کانفرنس آج ہو گی جس میں کورونا وبا کی صورتحال پر بات چیت ہو گی۔دفتر خارجہ کے مطابق ویڈیو کانفرنس میں سارک رکن ملکوں کے وزراء، سینیئر حکام اور سارک کے سیکرٹری جنرل شریک ہوں گے جب کہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں کورونا سے نمٹنے کے لیے رکن ملکوں کے درمیان قریبی تعاون پر بات چیت ہو گی اور رکن ممالک کورونا سے نمٹنے کے لیے اپنے تجربات اور قومی کوششوں سے آگاہ کریں گے۔

دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ کانفرنس علاقائی سطح پر تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کا تسلسل ہے۔