Buy website traffic cheap


پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 5374 ہوگئ

لاہور(نمائندہ آفتاب)پاکستان میں آج کورونا وائرس سے مزید 2 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 93 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 5374 تک پہنچ گئی۔

ملک میں ہونے والی 93 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں 34، سندھ 30 اور پنجاب میں 23 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 2، گلگت 3 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔

آج کے کیسز کی صورتحال
آج ملک میں اب تک کورونا کے مزید 142 کیسز سامنے آئے ہیں اور 2 ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئی ہیں۔

آج اب تک پنجاب میں 130 کیسز اور 2 ہلاکتیں جب کہ اسلام آباد میں 12 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔