Buy website traffic cheap


پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 6865 ہوگئی

لاہور(نمائندہ آفتاب)پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک آج مزید 10 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 128 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 6865 تک پہنچ گئی۔

ملک میں ہونے والی 128 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ سندھ میں 45 اور خیبرپختونخوا میں 42 ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب میں 34 ، بلوچستان میں 3، گلگت 3 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔

آج کے کیسز کی صورتحال
آج بروز جمعرات ملک میں اب تک کورونا کے مزید 561کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 10 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔

آج اب تک سندھ میں 340 کیسز 4 ہلاکتیں، پنجاب 216کیسز اور 6 ہلاکتیں، بلوچستان 5 جب کہ اسلام آباد سے مزید 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔