Buy website traffic cheap


پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 5782 تک پہنچ گئی

لاہور(نمائندہ آفتاب)پاکستان میں آج اب تک کورونا وائرس سے مزید 4 ہلاکتوں کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 100 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 5782 تک پہنچ گئی۔

ملک میں ہونے والی 100 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ ہلاکتیں سندھ اور خیبرپختونخوا میں 35، 35 ہیں۔اس کے علاوہ پنجاب میں 24، بلوچستان میں 2، گلگت 3 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔

آج کے کیسز کی صورتحال
آج بروز منگل ملک میں اب تک کورونا کے مزید 239کیسز سامنے آئے ہیں اور 4 ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئی ہیں۔

آج اب تک سندھ میں 66 کیسز 4 ہلاکتیں، پنجاب سے 170 اور آزاد کشمیر سے 3 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔