Buy website traffic cheap


پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 6160 ہوگئی

پاکستان میں کورونا وائرس سے آج اب تک مزید 6 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 113 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 6160 تک پہنچ گئی۔

ملک میں ہونے والی 113 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ ہلاکتیں 41 ہلاکتیں سندھ میں ہوئی ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 38، پنجاب میں 28 ، بلوچستان میں 2، گلگت 3 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔

آج کے کیسز کی صورتحال
آج بروز بدھ اب تک ملک میں کورونا کے مزید 176کیسز سامنے آئے ہیں اور 6 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔

آج اب تک سندھ میں 150 کیسز 6 ہلاکتیں، بلوچستان 12، اسلام آباد 9 اور آزاد کشمیر سے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔