Buy website traffic cheap


پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 8519 ہوگئی

لاہور(نمائندہ آفتاب)پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 9 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 176 ہو گئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 8519 تک پہنچ گئی۔

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے گزشتہ روز 10 افراد جاں بحق ہوئے تھے جب کہ آج مزید 7 مریض انتقال کر گئے ہیں، ایک مریض پنجاب میں اور ایک شخص کا انتقال وفاقی دارالحکومت میں ہوا۔

ملک میں مزید 9 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 176 ہو گئی ہے جس میں سے خیبرپختونخوا میں 67، سندھ میں 56، پنجاب میں 42، بلوچستان میں 5، گلگت میں 3 اور اسلام آباد میں 3 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

آج کے کیسز کی صورتحال
آج اب تک ملک میں 108 مزید افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 8519 ہو گئی ہے۔