Buy website traffic cheap


کورونا،شنیرااکرم کو لوگوں کی بے حسی نے رنجیدہ کردیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)عالمی وبا کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے تاحال کوئی ویکسین تو ایجاد نہیں ہوئی لیکن اس وائرس سے بچنے کا صرف ایک ہی راستہ ہے جو سماجی فاصلہ ہے۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے جب کہ لوگ اس صورتحال کو بالکل بھی سنجیدہ نہیں لے رہے۔حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد شہریوں نے سماجی فاصلہ رکھنے اور ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔

اس حوالے سے پاکستان شوبز سٹارز سمیت معروف شخصیات کی جانب سے برہمی کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے لاک ڈاؤن میں سماجی دوری کو غیر سنجیدگی سے لینے کے حوالے سے ایک ٹوئٹ کی۔

شنیرا اکرم نے لکھا کہ ‘ٹریفک سے جام سڑکیں، مارکیٹیں اور سڑکوں پر سیکڑوں بغیر ماسک پہنے لوگ، یہ ملک مجھے رولانا چاہتا ہے’۔