Buy website traffic cheap


کورونا،ٹرمپ کا ہر طرح کی امریکی امیگریشن پر پابندی کا اعلان

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث ہر طرح کی امیگریشن پر عارضی پابندی لگانے کا اعلان کردیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ امریکی معیشت کو پہنچنے والے نقصان کے باعث یہ پابندی لگارہے ہیں۔ ٹرمپ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ نادیدہ دشمن کے حملے کے باعث اور امریکی شہریوں کے روزگار کو بچانے کےلیے میں امریکا میں امیگریشن پرعارضی پابندی عائد کرنے کے حکم نامے پر دستخط کرنے لگا ہوں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 42 ہزار 518 ہوگئی ہے جبکہ 7 لاکھ 93 ہزار افراد متاثر ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس کے نتیجے میں اب تک 2 کروڑ 20 لاکھ افراد بے روزگار ہو چکے ہیں اور اب وہاں لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 24 لاکھ 82 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ دنیا میں سب سے زیادہ اموات امریکا میں ہوئی ہیں۔