Buy website traffic cheap


کوروناکے مشکوک مریض نے بھارتی ہسپتال کی ساتویں منزل سے کود کر خودکشی کرلی

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں بے چینی پائی جاتی ہے اور اب آسٹریلیا سے بھارت واپس آنے والے شخص نے سردرد کی شکایت کے بعد الگ وارڈ میں داخل کیے جانے پر کورونا کے شبہ میں ہسپتال کی ساتویں منزل سے کود کر خودکشی کرلی ، مریض کو بدھ کی رات نو بجے ہسپتال داخل کیاگیاتھا۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق مشتبہ مریض نے صفدر جنگ ہسپتال دہلی میں خودکشی کی، دہلی پولیس کو ملنے والی اطلاع کے مطابق مریض نے ہسپتال کی ساتویں منزل سے چھلانگ لگائی ۔ کورونا وائرس کے شک میں اسے بدھ کی رات 9بجے ہسپتال داخل کیاگیا تھا ، وہ آسٹریلوی دارلحکومت سڈنی سے انڈیا آیا تھا اور سردرد کی شکایت کررہاتھا، اسی شکایت پر ہی اسے ایئرپورٹ حکام کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظرہسپتال لائے جسے فوری طورپر آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیاگیاتھا۔

ہسپتال ذرائع کے حوالے سے بتایاگیاکہ اس کے سیمپل لے کر ٹیسٹنگ کیلئے بھجوادیئے گئے اور رپورٹ آنا باقی ہے تاہم مبینہ طورپر اس نے آئسولیشن وارڈ کا دروازہ کھولا اور ہسپتال کی ساتویں منزل سے کود گیا۔

ادھر اپنے بیان میں ہسپتال کی طرف سے کہاگیا کہ اس شخص کی شناخت 35سالہ مرد سے ہوئی تھی تاہم نام یا مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا. رپورٹ کے مطابق اسے آئی جی آئی ایئرپورٹ سے صرف مشکوک مریض کی بنیاد پر داخل کرایاگیا، وہ سڈنی سے ایئرانڈیا کی پرواز301کے ذریعے پہنچا تھا، ایک سال سے سڈنی میں مقیم تھا