Buy website traffic cheap


کورونا کی نئی قسم بے قابو ؛ برطانیہ میں دوبارہ سخت لاک ڈاون

لندن: برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم کے باعث بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر ایک بار پھر سخت لاک ڈاﺅن کردیا گیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی حکومت نے کورونا وائرس کی نئے کیسز میں ریکارڈ اضافے کے باعث دوبارہ سخت لاک ڈاون کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم نے عام شہریوں کو بہت بڑی تعداد میں متاثر کیا ہے جس میں نوجوان بھی شامل ہیں اس لیے نئی پابندیوں کے دوران تمام اسکول بھی بند رہیں گے۔
یہ خبر پڑھیں : برطانیہ اور جنوبی افریقا میں کورونا وائرس کی نئی قسم دریافت

سخت لاک ڈاﺅن کے دوران عام شہریوں کو صرف بہت ضروری کاموں جیسے کام پر یا ڈاکٹر کے پاس جانے کے لیے گھروں سے نکلنے کی اجازت ہو گی۔خیال رہے کہ وفاق سے قبل ہی برطانیہ کی علاقائی حکومتیں بھی ایسے ہی سخت اقدامات کا اعلان کر چکی ہیں۔

برطانیہ اور جنوبی افریقا میں گزشتہ ماہ ایک نئی قسم کے کورونا وائرس کا انکشاف کیا ہے جو نہ صرف زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے بلکہ اس کا نشانہ بننے والوں میں زیادہ تر نوجوان شامل ہیں۔

واضح رہے کہ برطانیہ نے دنیا کا پہلا ملک جہاں سب سے پہلے کورونا ویکسینینشن کا ا?غاز ہوا اور فائزر کی کورونا کی ویکسین کے ساتھ اب اکسفورڈ یونیورسٹی کی ویکسین کی بھی منظوری دیدی گئی ہے